ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور سمندر میں ایک سیاح غرق؛ دوسرے کو بچالیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ (کرائم کی مزید خبریں)

مرڈیشور سمندر میں ایک سیاح غرق؛ دوسرے کو بچالیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ (کرائم کی مزید خبریں)

Mon, 22 Nov 2021 20:24:11    S.O. News Service

بھٹکل:22؍نومبر(ایس اؤ نیوز)دوستوں کےساتھ مرڈیشور کی سیاحت کو پہنچا ایک نوجوان سمندرمیں تیرنے کے دوران  ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ وارداتہ پیر کی شام  مرڈیشور میں پیش آئی ہے۔

مہلوک کی شناخت رام نگر ضلع کنکپورا کا مکین رگھو نندن کرشنپا (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مہلوک رگھونند ن بی ایس سی   مکمل کرنے  کے بعد روزگار کی تلاش میں تھا۔

مرڈیشور میں اپنے دوستوں کے ساتھ  سمندر میں تیر رہا تھا جس کے دوران وہ غرق ہوگیا، البتہ واقعہ وقوع پذیر ہونےکے تھوڑی دیر  بعد ہی نعش برآمد کی گئی، جس کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مرڈیشور سرکاری اسپتال روانہ کیاگیا ہے۔

مہلوک کے ساتھ خطرے میں پھنسے اس کا دوست ہاویری کا بسوراج (24)کو ساحل پر تعینات لائف گارڈ نے بچا کر کنارےلے آیا ہے۔بسوراج کے متعلق اطلاع ملی ہے کہ وہ کنکپورا میں شیوراج نامی فائنانس میں اکاؤنٹنٹ تھا۔ بسوراج کا مرڈیشور کے آراین ایس اسپتال میں علاج کرایاگیا فی الحال روبہ صحت ہونے کی جانکاری ڈاکٹروں نےدی ہے۔

سنیچر کو 10دوست مل کر کنکپورا سے نکل کر شرنگیری ، ہورناڈو، جوگ فالس کی سیاحت کرنےکے بعد پیر کی شام مرڈیشور پہنچے  تھے۔پیر  شام کو سبھی دوست  سمندر میں اترے تو رگھونندن اور بسوراج کو تیرنا نہیں آتا تھااس کے باوجود دونوں بہت آگے نکل گئے۔ پانی میں ڈوبنے کا احساس ہوتے ہی رگھونندن نے چیخ پکار شروع کی،  لیکن بہت دیر ہوچکی تھی اور اسکی  حفاظت ممکن نہیں تھی کیونکہ اس کی چیخ پکار سننے والا کوئی نہیں تھا جس کی وجہ سےوہ ڈوب گیا ۔ ایس آئی رویندر برادر نے اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ مرڈیشور پولس تھانے میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔

پتور : منگنی طے ہوجانے کے بعد لڑکے نے کی خود کشی

پتور ،22؍ نومبر (ایس او نیوز) سولیپاڈوا شباری نگر میں پیش آئی ایک المناک واردات میں ایک نوجوان نے خود کشی کرلی جس کی منگنی طے ہوگئی تھی اور جلد ہی منگنی کی تقریب منعقد ہونے والی تھی ۔

پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا نام روی راج (31 ) بتایا گیا ہے ۔ یہ واردات اس وقت پیش آئی جب روی راج کے گھر والے اس کے بھائی کے نئے گھر کی افتتاحی تقریب منانے کی تیاریوں میں مصروف تھے ۔ اس دوران روی راج اپنے گھر کے باتھ روم میں چلا گیا اور وہاں پھندا لگا کر خود کشی کرلی ۔

خودکشی کے اسباب کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے ۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ 

اڈپی : نابالغ لڑکی کی مسلسل عصمت ریزی ۔ پوکسو کے تحت 2 ملزمین گرفتار

اڈپی ،22؍ نومبر (ایس او نیوز) گزشتہ دو مہینوں سے مخلتف موقعوں پر ایک نابالغ لڑکی کی بار بار عصمت ریزی کرنے کے الزام میں دو ملزمین کو پولیس نے پوکسو کےتحت گرفتار کرلیا ۔

اطلاع  کے مطابق عصمت ریزی کی یہ واردات ہیریاڈکا پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی ہے ۔ اس معاملہ میں گرفتار ملزمین کی شناخت وگنیش نائک  اور سندیپ نائک  کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی ماں نے پولیس کے پاس جو شکایت درج کروائی ہے اس کے مطابق لڑکی کے والدین صبح سے شام تک کام  کے سلسلے میں گھر سے باہر رہا کرتے تھے ۔ اس دوران جب لڑکی گھر میں تنہا ہوتی تو  لڑکی کے والد کے رشتہ دار یہ دونوں ملزمین   وہاں پہنچتے اور ڈرا دھمکا کر لڑکی کے ساتھ جنسی عمل کرتے تھے ۔

پولیس نے اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔


Share: